موٹروےپرکھڑی کارسے4 افراد کی لاشیں برآمد،وجہ کیابنی؟

موٹروےپرکھڑی کارسے4 افراد کی لاشیں برآمد،وجہ کیابنی؟
کیپشن: موٹروےپرکھڑی کارسے4 افراد کی لاشیں برآمد،وجہ کیابنی؟

ویب ڈیسک: سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر کھڑی کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچے کی لاش ملی ہے جبکہ کار کے ڈرائیور کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو میکلوڈ روڈ لاہور کا رہائشی ہے، بدقسمت خاندان لاہور سے براستہ موٹروے اسلام آباد جارہا تھا کہ اس دوران بھلوال کے قریب موٹروے پر اچانک کار میں سوار تمام افراد پر بے ہوشی طاری ہوگئی جس پر ڈرائیور عمر قاسم نے گاڑی روک دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق، گاڑی موٹروے پر کافی دیر تک کھڑی رہی جس کے بعد موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جس کے عملے نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔

’انہوں نے جوس پیا تھا‘
کار ڈرائیور عمر قاسم نے پولیس کو بتایا ہے کہ دوران سفر کار میں سوار ایک خاتون کی طبعیت خراب ہوئی تھی تو انہوں نے جوس پیا تھا۔

دوسری جانب، پولیس کا کہنا ہے کہ کار سے 2 جوس کے ڈبے برآمد ہوئے ہیں جن میں سے ایک ڈبے پر درج تاریخ تنسیخ گزر چکی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جوس ایکساپئر ہوچکا تھا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی چاروں افراد کی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

Watch Live Public News