کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر

کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر

(ویب ڈیسک )  وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرکچے کے خطرناک  ترین(ہائی ویلیو ٹارگٹ ) ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خطر ناک ڈاکو کے گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ   کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشت گرد وںکی گرفتاری پر25لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ   پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ 

Watch Live Public News