فیلڈ مارشل کا دورہ تربت، سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا

فیلڈ مارشل کا دورہ تربت، سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا
کیپشن: فیلڈ مارشل کا دورہ تربت، سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت، بلوچستان کا دورہ، دورے کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ اور ترقیاتی اقدامات کا معائنہ تھا۔ فیلڈ مارشل نے سول و عسکری اداروں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ جنوبی بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل کو سماجی و معاشی بہتری کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ اور سول انتظامیہ سے ملاقات میں فیلڈ مارشل نے اچھے طرز حکمرانی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیلنجز کے حل کیلئے سول و عسکری مشترکہ کوششوں کو کلیدی قرار دیا۔ فیلڈ مارشل نے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے عزم دہرانے پر زور دیا۔

فوجی جوانوں سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے افواج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے جوانوں کی آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف بھی کی۔

تربت آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور کمانڈر بلوچستان نے استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News