خیبرپختونخوا کے غیور سپوت اعجاز احمد نے وطن عزیز کا نام روشن کر دیا

خیبرپختونخوا کے غیور سپوت اعجاز احمد نے وطن عزیز کا نام روشن کر دیا
کیپشن: خیبرپختونخوا کے غیور سپوت اعجاز احمد نے وطن عزیز کا نام روشن کر دیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے لیے کھیل کی دنیا سے اچھی خبر، خیبرپختونخوا کے غیور سپوت باڈی بلڈر اعجاز احمد نے وطن عزیز کا نام روشن کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور باڈی بلڈر اعجاز احمد نے تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشیائی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ خیبرپختونخوا پولیس سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر اعجاز احمد نے 57ویں ایشین گیمز میں ماسٹر کلاس کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے ماسٹر کیٹیگری (80 کلوگرام سے اوپر) میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ یہ پاکستان کے لیے اس ایونٹ میں دوسرا سونے کا تمغہ ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے گولڈ میڈل جیتنے والے پولیس اہلکار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوان ملک عزیز کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ ہر پلیٹ فارم پر ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News