ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا! اب ہر کیمرہ آپ پر نظر رکھے گا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا! اب ہر کیمرہ آپ پر نظر رکھے گا
کیپشن: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا! اب ہر کیمرہ آپ پر نظر رکھے گا

 ویب ڈیسک: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا۔ اب ہر کیمرہ آپ پر نظر رکھے گا۔ کریمنلز کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے تمام کیمروں کو فیشل ریگنائزیشن پر منتقل کرنے کا فیصلہ

حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز اتھارٹی شہر میں موجود تمام کیمروں کو فیشل ریکگنائزیشن اور اے این پی آر پر منتقل کرنے کا آغاز کردیا۔ شہر میں نصب 8 ہزار کے قریب کیمروں کے سافٹ وئیر کی اپگریڈیشن کی جا رہی ہے۔

شہر کی متعدد سائٹس کے کیمروں میں جدید سافٹ وئیر اپگریڈ کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں 6 سو سے زائد فیشل ریکگنائزیشن جبکہ 11 سو کے قریب ای چالاننگ کے لئے استعمال ہو رہے ہیں

حکام نے کہا کہ نئے سافٹ کی اپگریڈیشن سے ٹریفک اور کریمینلز کی موثر مانیٹرنگ ہوسکے گی۔ سافٹ وئیر کی اپگریڈیشن سیف سٹیز ذاتی وسائل سے کر رہی ہے۔ دیگر شہروں میں تمام کیمروں جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہیں۔ تمام کیمروں کی اپگریڈیشن جلد کرکے متحرک کر دیئے جائیں گے۔

Watch Live Public News