فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے اس قوم کا سر جھکنے نہیں دیا ہے: گورنر سندھ

فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے اس قوم کا سر جھکنے نہیں دیا ہے: گورنر سندھ

ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا ہم معاشی طور پر آج جنگ لڑ رہے ہیں، اس وقت ہمارا معاشرہ ٹھیک نہیں ہے ، یہاں سیاسی جماعتیں آپس میں لڑ رہی ہیں، آج محبت اور اتحاد کی اشد ضرورت ہے، تمام مسالک و مذاہب کی شخصیات کو خوش آمدید کہتا ہوں، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے اس قوم کا سر جھکنے نہیں دیا ہے.

تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک و مذاہب کی شخصیات کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان کے قیام اور استحکام میں قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تمام مذاہب کے لوگ پاکستان کے استحکام کے لیے متحد ہیں، منبر و مساجد، چرچز، مندر اور دیگر مذاہب کے مراکز سے اتحاد و محبت کا پیغام دیا جارہا ہے۔

ہم معاشی طور پر آج جنگ لڑ رہے ہیں، اس وقت ہمارا معاشرہ ٹھیک نہیں ہے ، یہاں سیاسی جماعتیں آپس میں لڑ رہی ہیں، آج محبت اور اتحاد کی اشد ضرورت ہے، آج بلوچستان اور کے پی کے دہشت گردی کا شکار ہے، ہمارے لیے آج قرآن کریم ایک مشعل راہ ہے ، قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم تمام مسائل سے نکل سکتے ہیں، جو محفل آج سجی ہوئی ہے ہمیں یہیں گلدستہ چاہیے۔

ہندو ہو، مسیحی برادری ہو یا وہ کوئی سکھ برادری سے تعلق رکھتا ہوں، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان میں انہیں مذہبی آزادی نہیں ہے، یہ گلدستہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جو الزام ہم پر لگتا ہے وہ غلط ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے.

  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے اس قوم کا سر جھکنے نہیں دیا ہے، تین گھنٹے میں انہوں نے یہ بتادیا کہ اس ملک کا دفاع مظبوط ہاتھوں میں ہے ، آپ تمام اقلیتوں کا بھی شکریہ کہ آپ سب نے ایسے موقع پر بھی اتحاد کا پیغام دیا، سکھ ہو ہندو ہو یا وہ کوئی مسیحی ہوں سب نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

ہم عراق شام اور لبنان نہیں ہے، یہ پاکستان ہے، جب اس ملک کو ضرورت پڑے گی ہم سب متحد ہوں گے، پہلے ربیع الاول سے لے کر 12 ربیع الاول تک محفل نعت سجائی جائے گی، جو تعریف میری کی گئی میں اس کے قابل نہیں ہوں، اگر میں اس مسند پر ٹھیک کام نہیں کررہا ہوں تو میرے دروازے کھلے ہیں، ہم نے یہ کوشش کی کہ عام عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھول دوں۔ 

جب سے میں اس مسند پر بیٹھا ہوں گورنر ہاؤس سے ایک روپیہ بھی مراعات میں نہیں لیا میں نے، کوئی تقریب ہوں یا کوئی بھی پراجیکٹ، گورنر ہاؤس سے اسکا ایک روپیہ بھی نہیں لیا، ان تقریبات کے پیسے میں اپنی جیب سے دیتا ہوں، میرے دشمن بھی مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں لگاتے ہیں، آپ جب چاہیں گورنر ہاؤس آسکتے ہیں، ہمیں اس قومی استحکام پاکستان کانفرنس پر عمل کرنا ہے۔

  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میں گورنر کی حیثیت سے تنخواہ نہیں لیتا ، میری فیملی اور مجھ پر بھی کبھی ایک روپیہ سرکار کا استعمال نہیں کیا، تمام اخراجات اٹھائیس تاریخ تک ملٹری سیکرٹری تو دیتا ہوں ، تین سال اپنے کاروبار پر بھی نہیں گیا، میری فیملی میرا کاروبار دیکھتی ، الزامات مجھ پر لگتے ہیں، مجھ پر سیاسی اور حسد کی بنیاد پر الزامات لگاتے ہیں ، مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگاتا۔ 

گورنرہاوس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ، بچوں کو پڑھانے کے اخراجات بھی ذاتی طور پر اٹھاتا ہوں ، مجھ پر سرکاری خزانے سے ایک روپیہ بھی کھایا ہو تو مجھ پر حرام ہے، میں عوام کو سہولیات دینے کی بات کرتا ہوں۔

  گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں میں پورا کراچی ڈوب گیا تھا، سیاست میں الزام تراشی ہوتی ہے ، بارشوں کے بعد مئیر کراچی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، مئیر کو آفر کی مل کر چلتے ہیں، آپ میری پارٹی کی منشور سے اختلاف رکھتے ہوں گے، مگر میری پارٹی کا بھی مجھ پر حق ہے ۔

مجھ پر پارٹی کا جو قرض تھا اسکو پورا کرنے کی کوشش کی ، جب گورنر بنا تھا تو تمام علما کے پاس خود چل کر گیا تھا، ہم ملک کی معیشت کو مضبوط کریں گے۔ 

Watch Live Public News