اے سی سی کونسل کے انتخابات: پاکستان نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دیدی

اے سی سی کونسل کے انتخابات: پاکستان نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ جنرل اجلاس بنکاک میں ہوا۔ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں اے سی سی بورڈ ممبرز کے ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لیے الیکشن ہوئے، اے سی سی ڈائریکٹرز کی تین نشستوں پر پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ پینلز آمنے سامنے تھے۔

 ذرائع کے مطابق انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل کا کلین سویپ، تینوں نشستیں جیت لیں، بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کے حمایت یافتہ تین ڈائریکٹر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حمایت یافتہ پینل میں قطر، سنگاپور اور مالدیپ کے نمائندوں کی حمایت کی ، پاکستان کے حمایت والے تینوں ممالک کے نمائندگان منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے۔

اے سی سی سالانہ جنرل اجلاس میں انتخابات کے علاوہ ایجنڈے پر بھی بحث ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اگلے سال ہونے والے ایشیا کپ پر بھی بات چیت ہوئی، بنگلہ دیش میں اگلے سال ہونے والے ایشیا کپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ بجٹ پر بھی بحث ہوئی، دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں اور انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Watch Live Public News