مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے بعد سکھوں کی بھی شامت ، 3 پولیس مقابلے میں ہلاک

3 khalistani killed in pelibhet
کیپشن: 3 khalistani killed in pelibhet
سورس: google

ویب ڈیسک : مسلمانوں کےبعد مودی کے بھارت میں سکھوں کی بھی شامت آگئی، ریاست یوپی کے شہر پیلی بھیت میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین سکھوں کو ہلاک کردیا گیا۔

  بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایس ٹی ایف اور پنجاب پولیس کے مشترکہ آپریشن میں محاصرہ کر کے تین سکھوں  کو ہلاک کر دیا۔  مبینہ طور پر ان  کا تعلق خالصتانی کمانڈو فورس سے  تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مقتول سکھ  بھارتی پنجاب کے ضلع گورداسپور میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملے میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے دو اے کے 47 رائفلیں، دو گلوک پستول اور بڑی مقدار میں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

 شہرپیلی بھیت کے پورن پور کوتوالی علاقے میں  مارے گئے  سکھ افراد  میں گورویندر سنگھ عمر تقریباً 25 سال ساکن محلہ کلانور، وریندر سنگھ عرف روی عمر تقریباً 23 سال، کلانور گاؤں اگوان کے رہنے والے اور جسن پریت سنگھ، عمر تقریباً 18 سال، گاؤں نیکا سور  شامل ہیں۔  پو لیس نے دعوی کیا ہے کہ مقابلے کے بعد تمام زخمیوں کو پورن پور سی ایچ سی لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے سب کو مردہ قرار دے دیا۔

 ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل زخمی بھی ہوئے۔ یوپی کے ڈی جی پی پرشانت کمار نے کہا کہ آپریشن کی قیادت پیلی بھیت کے ایس پی اویناش پانڈے نے کی۔ 

Watch Live Public News