شام سے انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں، اسرائیل کا دوٹوک جواب

شام سے انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں، اسرائیل کا دوٹوک جواب
کیپشن: شام سے انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں، اسرائیل کا دوٹوک جواب

ویب ڈیسک: اسرائیل نے اپنے ایک حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ اس کا شام سے انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔بفر زون میں جانے پر غور کریں گے۔

اسرائیلی حکومت نے دمشق میں الجولانی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث اس کا شام کے زیر کنٹرول علاقوں سے انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ پیغام حیات تحریر الشام کے رہنما احمد الشعرا (ابو محمد الجولانی) کی جانب سے تقریباً ایک ہفتہ قبل بھیجے گئے رسمی پیغامات کے بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے اسرائیل کو یقین دلایا تھا کہ ان کے گروپ کا تل ابیب سے براہ راست تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ 

اسرائیلی اخبار Yedioth Ahronoth کے مطابق، اسرائیلی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ وہ حیات تحریر الشام (HTS) کی جانب سے جنوبی شام میں توسیع کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔ 

انہوں نے مزید زور دیا کہ اگرچہ وہ بفر زون میں جانے پر غور کر سکتے ہیں، لیکن سیکورٹی خدشات کے تحت خطے میں کارروائیوں کا  آپشن موجود ہے۔

ترک وزیرخارجہ کیساتھ احمد الشرع کی پریس کانفرنس:

شام میں نئے انتظام کے رہنما احمد الشرع نے کہا ہے کہ اس وقت کم از کم نصف شامی شہری بیرون ملک مقیم ہیں۔ ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے اور نئی حکومت کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے دمشق میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کے نصف شہری اب ملک سے باہر رہتے ہیں۔ اقتصادی ڈھانچہ اندر سے تباہ ہوچکا ہے۔ اب سنگین مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ آواز اٹھانا ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری نے بشار الاسد کے دور میں ان کے ملک پر پابندیاں لگائیں انہیں ہٹایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ریاست کے کنٹرول سے باہر ہتھیاروں کی موجودگی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم چند ہی دنوں میں وزارت دفاع اور شامی فوج کے نئے ڈھانچے کا اعلان کریں گے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سیاسی منتقلی اور جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو میں مدد کا وعدہ کیا۔

دمشق میں ترک وزیر خارجہ حکان فیدان اور شام کے حقیقی حکمران احمد الشارع نے شام میں اتحاد اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ فیدان نے جنگ سے تباہ حال ملک کے خلاف تمام بین الاقوامی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

الشارع کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، فیدان نے شام کی تعمیر نو میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ ترکی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ، شام کے سیاہ ترین دن ماضی کا حصہ بن گئے ہیں اور بہتر دن ہمارے منتظر ہیں۔

سعودی وفد کی احمد الشرح سے صدارتی محل میں ملاقات:

سعودی عرب کے وفد نے شاہی عدالت کے مشیر کی قیادت میں شام کی انتظامیہ کے نئے سربراہ احمد الشرح سے شام کے صدارتی محل میں ملاقات کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے احمد الشرح نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی عرب اور ہمسایہ خلیجی ممالک کی جانب سے ہونے والی پیش رفت کو سراہا تھا۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ہم خلیجی ممالک میں ہونے والی ترقی کو سراہتے ہیں بالخصوص سعودی عرب کے جرات مندانہ اور وژن کو اور ہم اسی طرح کی ترقی شام میں دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

احمد الشرح نے مزید کہا کہ ’تعاون کے متعدد مواقع موجود ہیں خاص طور پر معاشی اور ترقیاتی شعبوں میں اور ان میں ہمارےاہداف یکساں ہو سکتے ہیں۔‘

Watch Live Public News