مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری،ملکہ کوہسارنےبرف کی سفید چادر اوڑھ لی

مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری،ملکہ کوہسارنےبرف کی سفید چادر اوڑھ لی
کیپشن: مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری،ملکہ کوہسارنےبرف کی سفید چادر اوڑھ لی

ویب ڈیسک: مری  میں  موسم  سرما  کی  پہلی   برفباری  شروع، پہاڑوں پر سفیدی  چھا  گئی، سیاحوں نے مری سے برفباری اور بارش سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک  بھر  سے مری  میں موجود  سیاح  خوشی  سے  جھوم  اُٹھے۔آسمان  سے گرتے  برف  کے سفید  گالے ایک  دلکش  منظر  پیش  کر  رہے  ہیں۔سیاح بڑی تعداد میں مری اور گلیات پہنچ گئے ہیں جبکہ برف باری کے باعث وادی کا حسن دوبالا ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر نمک کا مسلسل چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے فیسلیٹیشن سینٹرز  بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات میں ہلکی ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع  ہوگیا،ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیاگلی ایوبیہ چھانگلہ گلی و ارد گرد  برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔گلیات برف باری شروع ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا۔

ایبٹ آباد برف باری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سیاحوں نے بھی گلیات کا رخ کرلیا۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایبٹ آباد جی ڈی اے کی جانب سے مختلف پوائنٹس پر سیاحوں کو گاڑیوں کے لیے فری چین مہیا کیے جائیں گے،ایبٹ آباد اس سے قبل سیاحوں کو چین مافیا کا سامنا ہوتا تھا جس سے سیاح پریشان ہوتے تھے۔ایبٹ آباد جی ڈی اے کے تمام اہلکار سیاحوں کی سہولت کے لیے دن رات موجود ہوں گے۔

Watch Live Public News