بھارت:خاتون کاآشنا کیساتھ ملکر شوہر کا قتل،لاش کے ٹکڑے کردیے

بھارت:خاتون کاآشنا کیساتھ ملکر شوہر کا قتل،لاش کے ٹکڑے کردیے
کیپشن: بھارت:خاتون کاآشنا کیساتھ ملکر شوہر کا قتل،لاش کے ٹکڑے کردیے

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں خاتون نے اپنے مبینہ عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے اور بعد ازاں لاش کے ٹکڑے نالے اور دریائے گنگا میں بہانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان کی شناخت روبی اور گورو کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں 20 دسمبر کو پولیس نے حراست میں لیا۔ روبی نے 18 نومبر کو اپنے شوہر راہول کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ لاپتہ ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 15 دسمبر کو راہول کے گھر کے قریب واقع نالے سے ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی، جس کا سر، ہاتھ اور ٹانگیں موجود نہیں تھیں۔

تحقیقات کے دوران قریبی تھانوں میں درج گمشدگی کی رپورٹس اور تکنیکی شواہد سے معلوم ہوا کہ راہول کا موبائل فون 18 نومبر کے بعد سے بند تھا، جس پر پولیس کو روبی پر شبہ ہوا۔ تفتیش کے دوران روبی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے عاشق گورو کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق راہول نے اپنی بیوی اور اس کے عاشق کو ایک ساتھ دیکھ لیا تھا، جس کے بعد دونوں نے مبینہ طور پر اس پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ قتل کے بعد لاش کو گرائنڈر کی مدد سے ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا، لاش کا ایک حصہ نالے میں پھینکا گیا جبکہ باقی حصے راج گھاٹ لے جا کر دریائے گنگا میں بہا دیے گئے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News