ویب ڈیسک: کرک میں پولیس موبائل پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ تھانہ گرگری کی حدود میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے دوران 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرک سعود خان نے 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں کل 5 اہلکار سوار تھے۔
پولیس حکام نے واقعے کے فوراً بعد علاقے میں بھاری نفری روانہ کر دی ہے اور اس وقت علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ اعلیٰ حکام واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔