معروف کرکٹر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

معروف کرکٹر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
کیپشن: معروف کرکٹر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ویب ڈیسک: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرا نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی معروف وکٹ کیپر بیٹر سدرا نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ لاہور میں سدرا نواز اور غیاث خان کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

آج لاہور میں سدرا نواز اور غیاث خان کی شادی کی مرکزی تقریب ہو رہی ہے، جس میں کرکٹ کی دنیا سے بھی کچھ اہم شخصیات مدعو ہیں۔

علاوہ ازیں، سدرا نواز کی مہندی اور مایوں کی تقریبات میں ان کی ساتھی کرکٹرز نے بھرپور شرکت کی۔

Watch Live Public News