بنگلادیش: بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد سرگرم،ایک اور نوجوان رہنما پر قاتلانہ حملہ

بنگلادیش: بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد سرگرم،ایک اور نوجوان رہنما پر قاتلانہ حملہ
کیپشن: بنگلادیش: بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد سرگرم،ایک اور نوجوان رہنما پر قاتلانہ حملہ

ویب ڈیسک: بنگلا دیش میں ایک بار پھربھارتی سرپرستی میں دہشتگرد سرگرم ہیں۔جنہوں نے نیشنل سٹیزن پارٹی کے نوجوان رہنما محمد مطالب شیکدر کو فائرنگ کا نشانہ بنایاہے۔

بنگلا دیشی پولیس کے مطابق یہ واقعہ شہر کھلنا میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے محمد مطالب شیکدر پر فائرنگ کی۔ حملے میں وہ زخمی ہو گئے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ محمد مطالب شیکدر کھلنا سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں۔ پولیس واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

ادھر بعض حلقوں کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ سرحد پار عناصر بنگلا دیش میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔ ان حلقوں کے مطابق عثمان ہادی کی شہادت کے چند روز بعد ایک اور نوجوان رہنما پر حملہ تشویشناک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور انتہا پسندانہ سوچ پر مبنی تشدد نہ صرف بنگلا دیش بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News