تحریک انصاف کے غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کیساتھ بات نہیں ہو سکتی، وزیراعظم کا دوٹوک موقف

تحریک انصاف کے غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کیساتھ بات نہیں ہو سکتی، وزیراعظم کا دوٹوک موقف
کیپشن: تحریک انصاف کے غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کیساتھ بات نہیں ہو سکتی، وزیراعظم کا دوٹوک موقف

 ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کل پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں، اگر وہ سنجیدہ ہیں تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی۔ جو جائز معاملات ہیں، صرف ان کی روشنی میں ڈائیلاگ آگے بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔

Watch Live Public News