فی تولہ سونا 8500 روپے مزید مہنگا ہو گیا

فی تولہ سونا 8500 روپے مزید مہنگا ہو گیا
کیپشن: فی تولہ سونا 8500 روپے مزید مہنگا ہو گیا

ویب ڈیسک: پاکستان میں  فی تولہ سونا 8500 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔

 سونے کی فی تولہ قیمت 8500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے ہو گئی۔  10 گرام سونا 7288 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے کا ہو گیا۔

 عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 85 ڈالر زائد ہو کر 4485 ڈالر ہو گئی۔

دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 7205 روپے پر برقرار ہے۔

Watch Live Public News