ویب ڈیسک: لاہور کے اقبال ٹاؤن میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 4 منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، ملزمان کو منشیات کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے، جبکہ پولیس کی جانب سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔