(ویب ڈیسک ) افغان کرکٹرراشد خان نے افغانستان کو غیر محفوظ ملک قرراردےدیا۔ راشد خان نے کہا کہ افغانستان میں کوئی بھی محفوظ نہیں، گھر سے نہیں نکل سکتے۔
افغان کرکٹرراشد خان نےافغانستان کا اصل چہرہ دکھا دیا۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹرکیون پیٹرسن نے راشد خان سے افغانستان میں انکی زندگی کے بارے میں پوچھا۔راشدخان نے جواب میں سچ بو ل دیا۔
راشد خان نے کہا کہ افغانستان میں گلیوں میں نہیں پھر سکتے،یہاں تک کہ عام کار میں بھی سفر نہیں کر سکتے،میں نے افغانستان میں بلٹ پروف گاڑی رکھی ہوئی ہے،اس کے بغیر سفر نہیں کر سکتا۔
راشد خان نے کہا کہ کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ کبھی بھی کچھ بھی ہوجائے،اس لئے بلٹ پروف گاڑی رکھی ہے، افغانستان میں بہت سارے لوگ بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔
کیون پیٹرسن راشدخان کی باتیں سن کر حیران رہ گئے ۔ راشد خان نے کہا کہ افغانستان میں بلٹ پروف گاڑی رکھنا عام سی بات ہے ۔