فلم ’دھرندھر‘کےمقبول گانے(Fa9la) کا مطلب کیا؟

فلم ’دھرندھر‘کےمقبول گانے(Fa9la) کا مطلب کیا؟

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کھنہ ان دنوں اپنی فلمدھرندھر‘ میں زبردست اداکاری کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اگرچہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں، اس کے باوجود ان کا چرچہ ہر جگہ ہو رہا ہے۔ فلم میں کے مقبول گانے( Fa9la) نےسوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

اکشے کھنہ کی فلم میں شاندار اور دھماکے دار انٹری نے شائقین کو خاصا متاثر کیا ہے۔ گانے میں ان کے منفرد اور جوشیلہ ڈانس مووز بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر متعدد صارفین اس گانے پر اپنے اپنے انداز میں ویڈیوز بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

فلم کا یہ مقبول گانا ’فاصلہ ( Fa9la)’ پہلے ہی چارٹ بسٹر بن چکا ہے، مگر شائقین کو ایک مسئلہ ضرور درپیش ہے کہ وہ گانے کے بول اور ان کا مطلب سمجھ نہیں پا رہے، مگر صارفین کی یہ پریشانی بھی دور ہوگئی ہے۔

یہ گانا بحرینی ریپر فلپراچی (Flipperachi) نے گایا ہے،  جس نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں دھوم مچا رہا ہے،  اس گانے کی مقبولیت نے لوگوں کو بابی دیول کے وائرل گانے ’جمال کُڈو‘ ( فلم اینیمل) کی یاد دلا دی ہے، جو اسی طرح ٹرینڈ کر رہا تھا۔

’فاصلہ‘ کی مقبولیت کی بڑی وجوہات میں اس کی گہری باس لائن، طاقتور بیٹس اور منفرد عربی ریپ اسٹائل شامل ہیں۔ فلمدھرندھر‘ میں اکشے کھنہ کی انٹری اسی گانے پر دکھائی گئی ہے، جس سے ان کے کردار کو ابتدا ہی میں طاقتور اور بڑے لیول کا تعارف ملتا ہے،  یہ گانا ہر پلیٹ فارم پر مقبول ہو چکا ہے۔

جہاں تک گانے کے نام اور بول کا تعلق ہے، ’ Fa9la‘ کا مطلب ہے خوشی، پارٹی یا جشن منانے کا وقت۔ یہی وجہ ہے کہ یہ گانا جشن اور جوش کی فضا پیدا کرتا ہے اور فلم میں اکشے کھنہ کی انٹری کو مزید یادگار بنا دیتا ہے۔

Watch Live Public News