پاک کیویز ٹی 20 سیریز اپریل کےدوسرے ہفتےشروع ہونےکاامکان

پاک کیویز ٹی 20 سیریز اپریل کےدوسرے ہفتےشروع ہونےکاامکان
کیپشن: پاک کیویز ٹی 20 سیریز اپریل کےدوسرے ہفتےشروع ہونےکاامکان

ویب ڈیسک:(شکیل خان) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 13 سے 23 اپریل کے درمیان ہونے کا امکان ہے، دونوں بورڈز نے شیڈول پر بات چیت کا آغاز کر دیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم بھی اپریل ہی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی، کراچی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔