نواز شریف کی سلیکشن کیلئےاداروں کو تباہ کیا گیا،عمران خان

 نواز شریف کی سلیکشن کیلئےاداروں کو تباہ کیا گیا،عمران خان
کیپشن: نواز شریف کی سلیکشن کیلئےاداروں کو تباہ کیا گیا،عمران خان

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے،اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا،اس قرض سے غربت بڑھے گی، پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا،اس لیے لکھا ہے اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا،اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ آئی قرض بڑھتا جائے گا،سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا،عدالتیں، نیب سب کچھ تباہ کیا گیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کرسکیں،نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا،پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گی،اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے،کمشنر کو اٹھا کر تشدد کیا گیا، ویگو ڈالا اٹھا کر لے گیا،سابق کمشنر کا اب سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کردیا ہے۔