ویب ڈیسک: صدر مملکت کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کرتار پور کاریڈور کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے، کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا ، سکھ مذہب نے امن اور اتحاد سے لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا درس دیا، یاتریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
صدر مملکت کو سکھ مذہب اور کرتار پور کی تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ صدر مملکت نے یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔
انہوں نے اپنے دورے کے دوران میوزیم اور لنگر خانے کا دورہ بھی کیا۔