ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کوٹہ دینے کا فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس سوموار 26 فروری کو ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیشن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا، لا ونگ سنی اتحاد کونسل کو نشستوں کے معاملے پر قانونی رائے بھی دے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں اس کا فیصلہ آج ہونے کا امکان تھا۔