سونےکی فی تولہ قیمت میں 3ہزار روپے کا اضافہ

سونےکی فی تولہ قیمت میں 3ہزار روپے کا اضافہ
کیپشن: سونےکی فی تولہ قیمت میں 3ہزار روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے کے بعد 5 ہزار 138 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 34 ہزار 562 روپے تک جا پہنچی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 146 روپے بڑھ کر 9 ہزار 94 روپے ہو گئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 125 روپے کے اضافے کے بعد 7 ہزار 796 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی طلب اور دیگر معاشی عوامل کی وجہ سے مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے۔

Watch Live Public News