(ویب ڈیسک ) محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی ہیں ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بزنس اسلحہ لائسنس ہولڈرز سال 2026 کے لیے اپنی رجسٹریشن کی توسیع کروائیں،ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں موجود لائسنس ہولڈر سکیورٹی کمپنیوں، اسلحہ ڈیلرز ، مینوفیکچرنگ کی دوبارہ تصدیق کروائیں۔
ڈپٹی کمشنر اپنے اضلاع میں موجود افراد کو ہر صورت رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایات کردیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ ہولڈر متعلقہ نادرا دفاتر میں جاکر دوبارہ رجسٹریشن کروائیں، 31 مارچ 2026 تک بغیر اضافی فیس کے رجسٹریشن دوبارہ کروا سکتے ہیں ،31 مارچ کے بعد لیٹ فیس بھی لاگو ہوگی۔