خیبر پختونخوا میں خواتین کیلئے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام 2025–26 کا آغاز

خیبر پختونخوا میں خواتین کیلئے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام 2025–26 کا آغاز
کیپشن: خیبر پختونخوا میں خواتین کیلئے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام 2025–26 کا آغاز

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام 2025–26 شروع کر دیا ہے، جس کے تحت منتخب امیدواروں کو چھ ماہ تک ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

یہ معاوضہ دار انٹرن شپ پروگرام خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبوں میں عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ انٹرنز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس، UI/UX، ویب اور ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت اہم شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

پروگرام کے تحت منتخب انٹرنز کو خیبر پختونخوا کے آئی ٹی پارک میں قائم کمپنیوں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ اور  انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیڈکوارٹرز میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ صنعت سے متعلق عملی مہارتیں حاصل کر سکیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت بڑھانا، تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی شعبوں میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

دلچسپی رکھنے والی خواتین joinit.kp.gov.pk/list/jobs پر 13 مارچ 2026 تک درخواست جمع کرا سکتی ہیں۔

Watch Live Public News