ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلی بار دو سگے بھائی آمنے سامنے آگئے

ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلی بار دو سگے بھائی آمنے سامنے آگئے
کیپشن: ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلی بار دو سگے بھائی آمنے سامنے آگئے

ویب ڈیسک: کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دو سگے بھائی ایک ہی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے، تاہم یہ مقابلہ بطور کھلاڑی نہیں بلکہ کوچنگ اسٹاف میں دیکھنے کو ملا۔

یہ دلچسپ منظر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ میں سامنے آیا، جہاں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے بھائی ایلبی مورکل اور مورنے مورکل اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے۔

ایلبی مورکل جنوبی افریقہ ٹیم کے کنسلٹنٹ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، جبکہ مورنے مورکل بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں۔ دونوں ماضی میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ ایلبی مورکل نے ایک ٹیسٹ، 58 ون ڈے اور 50 ٹی 20 میچز کھیلے، جبکہ مورنے مورکل 89 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 44 ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کا حصہ رہے۔

میچ سے قبل دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح اپنی اپنی ٹیم کی کامیابی ہے، البتہ سب سے زیادہ دباؤ ان کی والدہ پر ہوگا کہ وہ کس بیٹے کی حمایت کریں۔

Watch Live Public News