ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں گروپ 1 کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے 107 رنز سے شکست دیدی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں  زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے   شیمرون ہیٹمیرکی طوفانی بیٹنگ، 34 گیندوں پر 85 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل ہیں ۔روومین پاول نے 35 گیندوں پر 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی،رومیریو شیفرڈ نے ٹوٹل میں 21 رنز کا اضافہ کیا۔

زمبابوے کی جانب سے  رچرڈ نگاروا اور مزرابانی نے  2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

255 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 147 پر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے تھے۔

زمبابوے کی جانب سے براڈ نے21 گیندوں پر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔مائیرز 28 اور کپتان سکندر رضا ن27 اور مارومانی 14  رنز بنا سکے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے  گڈاکیش موتی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عقیل حسین 3، میتھیو 2 اور جیسن ہولڈر 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

خیال رہے کہ اسی گروپ کے گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی۔

Watch Live Public News