پی ایس ایل: سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

پی ایس ایل: سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
کیپشن: پی ایس ایل: سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک کامل خان نے باضابطہ طور پر ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کامل خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ سے محبت کے باعث ٹیم کی قیادت سنبھالی اور مختصر عرصے میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، جن میں اسٹیو اسمتھ سے معاہدہ، ٹم پین کی بطور کوچ تقرری اور نیو بیلنس کے ساتھ شراکت داری شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کے حالیہ فیصلوں پر غور کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ ان کے بقول، وہ باضابطہ روانگی سے قبل یہ یقینی بنانا چاہتے تھے کہ ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہو۔ انہوں نے فرنچائز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز کے 90 فیصد سے زائد حصص ایک نئے گروپ کو فروخت کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد اوز گروپ کا ٹیم پر کنٹرول ختم ہو جائے گا۔

Watch Live Public News