نواز شریف دور حکومت میں پاکستان کی بہترین معاشی کارکردگی  دکھائی، بلوم برگ

نواز شریف دور حکومت میں پاکستان کی بہترین معاشی کارکردگی  دکھائی، بلوم برگ

لاہور: (ویب ڈیسک) بلوم برگ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ   نواز شریف دور حکومت میں پاکستان نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی۔

بلوم برگ نے پاکستان کے حوالے سے معاشی تجزیاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ بلوم برگ نے رپورٹ میں  کہا ہے کہ  سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نواز شریف نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی،  گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نواز شریف نے بہترین انداز میں معیشت سنبھالی۔

  بلوم برگ کے مطابق    معاشی مشکلات میں نواز شریف نے پی ٹی آئی اور پی پی پی سے بہتر کارکردگی دکھائی،  بانی پی ٹی آئی اب بھی مقبول سیاستدان ہیں، حالیہ سروے میں بانی پی ٹی آئی 57 فیصد اور قائد مسلم لیگ ن مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں۔   گزشتہ چھ ماہ میں نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔

  بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان میں مہنگائی 30 فیصد کے قریب ہے، گزشتہ برس فارن ایکسچینج ریزروز انتہائی بری حالت میں تھے،پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آﺅٹ پیکج پر انحصار کر رہا ہے، آنے والی حکومت کو عوام میں غیرمقبول پالیسیوں کو اختیار کرنا پڑ سکتا ہے،آنے والی حکومت کو سبسڈیز کا خاتمہ اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

Watch Live Public News