ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈیووس میں منعقدہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ کی دستخطی تقریب کے دوران بائیں ہاتھ پر واضح نیل کے ساتھ دیکھا گیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
تقریب کے دوران لی گئی تصاویر میں صدر ٹرمپ کے بائیں ہاتھ پر گہرے رنگ کا نشان نمایاں نظر آیا، جس نے میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کر لی۔ تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس نیل کے حوالے سے فوری طور پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔
سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، جبکہ بین الاقوامی میڈیا بھی صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق سوالات اٹھا رہا ہے۔