اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا پہلامکمل کیش لیس اسمارٹ ہوائی اڈہ بن گیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا پہلامکمل کیش لیس اسمارٹ ہوائی اڈہ بن گیا
کیپشن: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا پہلامکمل کیش لیس اسمارٹ ہوائی اڈہ بن گیا

ویب ڈیسک: پاکستان کو کیش لیس معیشت کی جانب لے جانے کے سفر میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے، جے ایس بینک کے اشتراک سے زِندِگی (Zindigi) اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔ زِندِگی راست کیو آر (Raast QR) کے نفاذ کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا مکمل ڈیجیٹل اور کیش لیس اسمارٹ ایئرپورٹ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زِندِگی کے اسمارٹ ایئرپورٹ انیشی ایٹو کے تحت ایئرپورٹ کے پورے نظام کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی نمایاں خصوصیات میں یہ شامل ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کسی بھی موبائل بینکنگ ایپ کے ذریعے انٹرآپریبل زِندِگی راست کیو آر کوڈز استعمال کرتے ہوئے تمام دکانوں اور آؤٹ لیٹس پر ڈیجیٹل ادائیگیاں کر سکیں گے۔

یہ اہم سنگِ میل وزیراعظم کے ’’کیش لیس اسلام آباد‘‘ اور ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو مرکز میں رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اہم عوامی انفرااسٹرکچر کو جدید بنانا ہے۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے زِندِگی کے سی او او نعمان اظہر نے کہا کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسمارٹ عوامی انفرااسٹرکچر کے لیے ایک قومی ماڈل بنے گا، جس سے نقد رقم پر انحصار کم ہوگا، آمدنی میں ممکنہ ضیاع روکا جا سکے گا اور مسافروں کے سفر کے تجربے میں نمایاں بہتری آئے گی۔

یہ کامیابی مختلف اہم اداروں اور شخصیات کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہوئی، جن میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صادق الرحمان خان، ڈائریکٹر کمشنر اینڈ اسٹیٹ رابعہ سلمیٰ، ایئرپورٹ مینیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سید آفتاب گیلانی، سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر کمرشل امجد مختار ملک اور زِندِگی میں ہیڈ آف مرچنٹ چینلز اینڈ ریٹیل محسن خان شامل ہیں، جن کے تعاون سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی مکمل ڈیجیٹل اور کیش لیس تبدیلی ممکن ہو سکی۔

یہ اقدام زِندِگی کے قومی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پارٹنر کے کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے، جو وفاقی اور شہری اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان کے معاشی اور شہری انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

Watch Live Public News