ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 91 ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت بڑھ کر 4 ہزار 923 ڈالر کی نئی بلند سطح پر جا پہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 802 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 372 روپے مہنگی ہو کر 10 ہزار 275 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 319 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 809 روپے ہو گئی۔