ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا میں بھر میں اب بھی ایسے کچھ صارفین موجود ہیں جو ان باتوں سے ناواقف ہیں کہ اگر آپ اپنا موبائل فون فروخت کرتے ہیں یا کسی کو ویسے ہی استعمال کرنے کے لئے دیتے ہیں تو آپ کا ذاتی ڈیٹا غیر محفوظ ہوتا ہے اگر آپ موبائل کو ’ ری سیٹ‘ بھی کرتے ہیں تب بھی ڈیٹا اس میں موجود رہتا ہے۔
عصر حاضر میں خواتین، بچوں اور بڑوں کےپاس اسمارٹ فون موجود ہے ، جس میں صارفین کو ذاتی ڈیٹا بھی موجود ہوتا ہے، تاہم اکثر لوگ موبائل کے نئے ماڈلز خریدنے کے لیے اپنا پرانا موبائل فروخت یا کسی کو ایسے ہی استعمال کے لیے دے دیتے ہیں یا خرابی کی صورت میں موبائل شاپ یا فرنچائز پر مرمت کے لیے دیتے ہیں تو ان کے ذاتی ڈیٹا کے افشا ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔
کیا آپ اپنا موبائل فون بیچنے، دینے یا اس کی مرمت کا سوچ رہے ہیں؟ تو رکیں اور اپنی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے یہ یہ اقدامات لازمی اٹھائیں۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( پی ٹی اے) نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
سب سے پہلے اپنے موبائل فون کی فیکٹری ری سیٹ کریں، لیکن یہ کافی نہیں کیونکہ ری سیٹ کرنے سے ڈیٹا تو ڈیلیٹ ہو جاتا ہے لیکن جدید سافٹ ویئر کے ذریعہ یہ دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس لیے اب اِنکرپشن کو چیک کریں اور ری سیٹ کرنے سے قبل اس بات کی تصدیق کر لیں کہ فون مکمل طور پر ’’اِن کرپٹڈ‘‘ (محفوظ شدہ) ہے یا نہیں؟
اس کے لیے سب سے پہلے فون کی سیٹنگز میں جائیں اور اس کے بعد چیٹ کو منتخب کریں پھر چیٹ بیک اپ کو کلک کریں اور اینڈ ٹو اینڈ اِنکرپشن کا آپشن منتخب کرنے کے بعد ڈیٹا کو اوور رائٹ کر دیں۔
ری سیٹ کرنے کے بعد کچھ فالتو تصاویر یا ویڈیوز فون میں منتقل کریں اور پھر دوبارہ ری سیٹ کریں تاکہ پچھلا ڈیٹا مکمل طور پر ختم ہو جائے۔
اس کے بعد تمام اکاؤنٹس حذف کریں۔ گوگل، ایپل آئی ڈی، سیم سنگ یا سونی آئی ڈی جیسے تمام اکاؤنٹس کو ہٹا دیں ورنہ نیا صارف فون استعمال نہیں کر سکے گا۔
تاہم ان سب سے قبل بیک اپ ضرور لیں، اپنا ڈیٹا گوگل ڈرائیو، آئی کلاؤڈ، میموری کارڈ یا کمپیوٹر پر محفوظ کر لیں، اس کے بعد سم کارڈ اور میموری کارڈ نکال لیں، تاکہ آپ کا نمبر یا ذاتی ڈیٹا کسی اور کے ہاتھ نہ لگے۔ کیونکہ آپ کی معلومات آپ کی ذمہ داری ہیں۔