بدنامِ زمانہ اندھڑ گینگ کے 24 ارکان نے سرنڈر کر دیا

بدنامِ زمانہ اندھڑ گینگ کے 24 ارکان نے سرنڈر کر دیا

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس کی کچہ ایریا میں مشترکہ کارروائی، بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں بدنامِ زمانہ اندھڑ گینگ کے 24 ارکان نے سرنڈر کر دیا۔

 ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ سرنڈر کرنے والوں میں 50 ،50 لاکھ روپے سر کی قیمت والے شیرا کورائی اور شاہد اندھڑ بھی شامل ہیں۔

کچہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے،کچہ سمیت ضلع بھر میں عوام کو پر امن ماحول میسر آئے گا،ڈاکوؤں کے پاس سرنڈر کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، قانون کا سامنا کریں۔ 

Watch Live Public News