(ویب ڈیسک ) لوئر چترال دروش ارندو کے علاقے ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 9 افراد جان بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں مقامی افراد اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
حکام کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور تمام جاں بحق افراد کی نعشیں برف کے ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی بچے کو فوری طبی امداد فراہم کر کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ نعشوں کو ان کے آبائی علاقے دروش ورڈب پہنچا دیا گیا ہے۔