آئین کی تشریح کسی کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگی: مریم اورنگزیب

آئین کی تشریح کسی کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگی: مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئین کی تشریح آئین کے مطابق ہوگی، کسی کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگی، پنجاب کا منڈیٹ نواز شریف کا تھا جو واپس لیا ہے۔ لاہورمیں گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان تم نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی، تم نے آئین توڑا ، آئین سے غداری کی، سپریم کورٹ کا فیصلہ تمہارے خلاف آیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شخص نے جوان بچوں کے ہاتھوں میں اسلحہ پکڑایا، یہ خانہ جنگی چاہتا ہے، اس نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف ریاستی طاقت بھی استعمال کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔