زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کےمشیر برائےعالمی امور مقرر

زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کےمشیر برائےعالمی امور مقرر
کیپشن: زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کےمشیر برائےعالمی امور مقرر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما سید زلفی بخاری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مشیر برائے عالمی امور مقرر کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے رہنما سید زلفی بخاری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مشیر برائے عالمی امور مقرر کردیاگیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مشیر برائے عالمی میڈیا کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں، زلفی بخاری بیرون ملک موجود ہیں۔

Watch Live Public News