لاہور سمیت پنجاب میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور سمیت پنجاب میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب
کیپشن: لاہور سمیت پنجاب میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

ویب ڈیسک: لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی تیز بارش نے معمولات زندگی متاثر کر دیے۔ کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے نشیبی بستیاں زیر آب آگئیں جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

لاہور کے مال روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، سول سیکرٹریٹ، چوبرجی، مزنگ، جیل روڈ اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش نے صورتحال خراب کر دی جبکہ فیصل آباد، خانیوال، حافظ آباد، مریدکے، جھنگ، کالا باغ اور کندیاں سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جہاں گلی محلوں میں پانی جمع ہو گیا۔

ادھر خیبرپختونخوا کے ایبٹ آباد، ہری پور اور صوابی میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

کراچی میں ہلکی بوندا باندی ہوئی، جبکہ آئندہ دنوں میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں 25 جولائی تک مون سون بارشیں متوقع ہیں، جبکہ شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلاف پھٹنے کے خطرات بھی موجود ہیں۔

Watch Live Public News