عمران خان کے صاحبزادوں کی رچرڈگرینل سے اہم ملاقات

عمران خان کے صاحبزادوں کی رچرڈگرینل سے اہم ملاقات
کیپشن: عمران خان کے صاحبزادوں کی رچرڈگرینل سے اہم ملاقات

ویب ڈیسک: عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان خان نے کیلیفورنیا میں امریکی سینیٹر رچرڈ گرینل سے ملاقات کی ہے۔

رچرڈ گرینل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس کے ساتھ لکھا ہے کہ کیلیفورنیا میں خوش آمدید، میرے دوستو۔  آج آپ کے ساتھ وقت گزار کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔  

انہوں نے مزید لکھا کہ سلیمان اور @Kasim_Khan_1999، آپ کو مضبوط رہنا ہوگا۔  دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو سیاسی مقدمات سے تنگ آ چکے ہیں۔  
آپ اکیلے نہیں ہیں۔"

یاد رہے کہ رچرڈ گرینل، جو امریکہ میں سابق قائم مقام ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس اور سابق سفارتکار رہ چکے ہیں، اس سے قبل بھی پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری پر آواز اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے متعدد بار سوشل میڈیا پر عمران خان کی حمایت کی اور ان کے خلاف مقدمات کو " سیاسی انتقام" قرار دیا۔ گرینل نے کہا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لیے آزاد عدلیہ، شفاف نظامِ انصاف اور سیاسی انتقام سے پاک عمل ضروری ہے۔

انہوں نے عمران خان کی رہائی اور انہیں منصفانہ سیاسی عمل میں حصہ لینے کا حق دینے پر زور دیا تھا۔  

رچرڈ گرینل کی جانب سے مسلسل یہ مؤقف اپنایا گیا کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان میں انسانی حقوق اور سیاسی آزادیوں کی صورتحال پر نظر رکھنی چاہیے۔

Watch Live Public News