ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بڑی پیشرفت

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بڑی پیشرفت

(ویب ڈیسک ) ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس  میں  بڑی پیش رفت  ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت پر بھارت رضامند  ہوگیا، بھارتی کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرے گا ۔

بھارتی میڈیا  کا کہنا ہے کہ  بی سی سی آئی آن لائن اے سی سی اے جی ایم میں  شرکت کرے گا،  بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا میٹنگ میں آن لائن شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس کل صدر محسن نقوی کی صدارت میں ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق  افغانستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے کا آج ڈھاکا پہنچنے کا  امکان ہے۔

Watch Live Public News