ویب ڈیسک:سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا اور حماد اظہر کے والد کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کے باہر ادا کی گئی۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنےوالےافراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے والد کے انتقال کی خبر اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے دی، اپنے مرحوم والد کی تصویر شیئر کرتے لکھا کہ ’ میرے عظیم اور پیارے والد، میاں محمد اظہر، قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ إنا لله وإنا إليه راجعون۔ ان کا جنازہ، بروز بدھ، 23 جولائی، دوپہر 1:30 بجے، قذافی اسٹیڈیم لاہور کے باہر پڑھایا جائے گا۔
حماد اظہر کے والد کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا، مریم نواز نے حماد اظہر کے ٹویٹ کو ’ری ٹویٹ‘ کرتے لکھا کہ ’اللّٰہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
اللّٰہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین https://t.co/4FbIz6eK8y
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 23, 2025