ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی سے ہوگا۔