ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔
اپنے استعفے سے متعلق بیان میں محمد انعام یوسفزئی نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز کی بات رہی، تاہم وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید اس عہدے پر ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتے۔
انہوں نے وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ملازمت تعاون اور اعتماد پر وہ دونوں شخصیات کے شکر گزار ہیں۔