(ویب ڈیسک) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1543 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر سستا ہو کر 4096 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
اسی طرح فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6370 روپے کی ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 28 روپے سستی ہو کر 5461 روپے کی ہوگی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 58.91 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے۔