چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر

چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر
کیپشن: چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر

ویب ڈیسک: سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور کو برطانیہ کا وزیرِ تجارت مقرر کر دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم اینڈی برنہم نے انہیں اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزارتِ تجارت کا قلم دان سونپ دیا۔ سرکاری ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ ہی انس سرور ایوانِ لارڈز کے رکن بھی بن جائیں گے، جس کے بعد انہیں برطانیہ کے تینوں اہم پارلیمانی اداروں سے وابستگی کا منفرد اعزاز حاصل ہوگا۔

انس سرور اس سے قبل بھی برطانوی سیاست میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں حکومتی و پارلیمانی امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

Watch Live Public News