ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ایئربیس کا استعمال،ایران نے برطانیہ کوبڑی دھمکی دیدی

ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ایئربیس کا استعمال،ایران نے برطانیہ کوبڑی دھمکی دیدی

(ویب ڈیسک ) ایران کی پاسداران انقلا ب نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملے میں استعمال ہونے والا برطانوی فضائی اڈہ جائز ہدف ہوگا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان  میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر حملے کے لیے برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے پر موجود بی-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا، لندن کو خبردار کیا کہ ایران کی سرزمین پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا کوئی بھی اڈہ ’جائز ہدف‘ ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ بحرِ ہند میں موجود امریکی بحری جہازوں کے کروز میزائلوں کے ذخائر کم ہونے کے بعد، امریکہ نے حملے جاری رکھنے کے لیے ان بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ نصر 2 آپریشن کی 26ویں لہر‘ میں اس نے العدیری اڈے میں امریکی الیکٹرانک جنگی یونٹ، اہلکاروں کی رہائش گاہ اور اڈے کے فلائٹ کنٹرول ٹاور کو نشانہ بنایا،العدیری اڈے پر حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ  نے ایران پر امریکی حملوں میں برطانیہ کے اڈوں اور سہولیات کے استعمال کی اجازت کی مذمت  کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حملوں کے نفاذ میں کسی بھی قسم کا تعاون ’جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت‘ سمجھا جائے گا۔

Watch Live Public News