اسلام آباد: ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے پر محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیٹ ویو سے باڈی ٹمپریچر 10 سے 15 منٹ میں 106 فارن ہائٹ تک پہنچ جاتا ہے، ہیٹ سٹروک موت یا پھرمستقل معذوری کا باعث بھی بن سکتا ہے، سردرد، تیز بخار،چکر آنا، جسم کا ٹھنڈا ہو جانا ہیٹ ویو کی علامات ہیں۔ باہر کام کرنے والے افراد اور ایتھلیٹس ہیٹ ویو کا شکار ہو سکتے ہیں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ہیٹ ویو کے دنوں میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔