(ویب ڈیسک ) برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ ایرانی سپریم لیڈرنے روسی صدر سےامریکا کےخلاف مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا۔
رائٹرز نے دعویٰ کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی سپریم آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے صدر پوٹن کو خط پہنچایا۔ایران اب تک روس کی حمایت سے زیادہ خوش نہیں۔
رائٹرز کے مطابق ایران چاہتا ہے صدر پوٹن اسرائیل اور امریکا کے خلاف اس کی حمایت کے لیے مزید اقدامات کریں۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیرپوٹن سے ایرانی اوزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ صدر پوٹن کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، روس ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کرنے پر صدر پوٹن کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ روس تاریخ کی صحیح سمت کھڑا ہے۔