محکمہ موسمیات کی 25 جون سے ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی 25 جون سے ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات  نے 25 جون سے ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  25 جون کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا۔بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ دو روز میں ہواؤں میں شدت آنے کا امکان  ہے۔24 جون سے 2 جولائی تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں کی توقع  ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  25 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان   ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بادل برسیں گے۔لاہور، وزیرآباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ میں ژالہ باری کا بھی امکان   ہے۔ چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی میں بارش  ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی میں آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں 26 سے 28 جون کے درمیان بارش کی توقع  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 25 جون سے یکم جولائی تک بارشوں کی توقع ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ شامل ہیں۔

اسی طرح  بالائی اور جنوب مشرقی سندھ کے علاقوں میں 25 سے 28 جون تک بارشیں متوقع  ہیں ۔ کراچی،سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، کشمور میں بارش ہو گی، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹھٹھہ، بدین شامل ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی حصوں میں 25 سے 28 جون تک بادل برسیں گے، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ  ہے۔ کراچی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان  ہے جبکہ خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے خطرناک پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Watch Live Public News